ملیکہ شیراوت کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا، وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں،

Published: 04-10-2024

Cinque Terre

بھارتی اداکار، فلم ڈائریکٹر اور قصہ گو وجے راز اپنی آئندہ آنیوالی فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں، اس فلم میں انکے ساتھ ملیکہ شیراوت، راج کمار راؤ، تریپتی دیمری اور دیگر شامل ہیں۔ حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے دہلی سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ ورسٹائل اداکار نے ملیکہ کے ساتھ کام کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ملیکہ شیراوت کے ساتھ اپنے مزاج ملنے کے حوالے سے وجے راز نے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگتا ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم اتنے قریب سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، وہ بہت نفیس خاتون ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انھوں نے وائرل ہونے والی وہ میمز دیکھی ہیں جن میں انھیں اور ملیکہ کو فیچر کیا گیا ہے، اس پر انکا کہنا تھا کہ انھوں نے نہیں دیکھا، میں سوشل میڈیا پر نہیں ہوں اور نہ سوشل میڈیا کی دنیا کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔