علی امین کی واپسی گرفتاری کا کہنے والوں پر طمانچہ ہے، فیصل کریم کنڈی

Published: 07-10-2024

Cinque Terre

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسمبلی میں واپسی، ان کی گرفتاری کا الزام لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔وزیر اعلیٰ کی اچانک واپسی پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز کو اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ لاشیں گریں اور سیاست کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگے تھے، اب بھی خود روپوش ہوئے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کیا، یہ چاہتے تھے کہ کے پی اور پنجاب کی پولیس آپس میں ٹکرائے۔