Published: 07-10-2024
کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دھماکے کے 10 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر نوشین نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل وقار شامل ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں محمد الیاس، محمد نعیم اور عمر طارق شامل ہیں۔ڈاکٹر نوشین نے بتایا کہ زخمیوں میں رانو خان، عظیم، تسلیم، علی، حمزہ، اور صبیح شامل ہیں۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی سوار تھے۔