کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Published: 07-10-2024

Cinque Terre

پاکستانی سابقہ اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار اور سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا نام اور تاریخِ پیدائش شیئر کر دی۔شیئر کی گئی انسٹا پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی کا نام خدیجہ علی رکھا ہے جبکہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد رواں ماہ ہوئی ہے۔اس سے قبل کرن اشفاق کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری نے اپنی والدہ اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔کرن اشفاق نے اس حوالے سے مختلف انسٹا اسٹوریز بھی ری شیئر کی ہیں، جس میں ننھی پری کا چہرہ غیر واضح انداز میں دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے اپنی بہن اور دوست کی انسٹا اسٹوریز کو ری شیئر کیا ہے جس میں کرن اشفاق کو اپنی بیٹی کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔کرن اشفاق کو ان کے چاہنے والوں نے ننھی بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد پیش کی ہے۔واضح رہے کہ ’بھولا‘ کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا ’روحان‘ ہے، تاہم 2022ء میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023ء میں کرن اشفاق نے پیپلز پارٹی کے کارکن اور وکیل حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی۔