Published: 11-10-2024
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔اجلاس میں صاف پانی بل ایکٹ 2024 اور دس مختلف محکموں کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائیں گی۔پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کی سال 2021-20 اور 2022-21 کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائیں گی۔اجلاس میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ اور دس مختلف محکموں کی آڈٹ رپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔