Published: 13-10-2024
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ڈاکٹروں اور وکلاء کی فوری ملاقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔علی امین گنڈاپور نے پشاور سے بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق اہم بیان جاری کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت میرے لیے سب سے مقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ڈاکٹروں اور وکلاء کی فوری ملاقات کرائی جائے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر کارکنان کو رہا کیا جائے۔