Published: 13-10-2024
ممبئی میں قتل ہونے والے مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی بالی ووڈ فنکاروں میں کافی مقبول تھے اور ان کی افطار پارٹیوں میں بھی فلمی ستارے شریک ہوا کرتے تھے۔بابا صدیقی کی افطار پارٹی کی ایک پرانی ویڈیو ان کی موت کے بعد دوبارہ وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ بھارتی اداکاروں سے بڑی گرمجوشی سے ملتے دکھائی دے رہے ہیں۔بابا صدیقی نہ صرف اپنی سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے مشہور تھے، بلکہ وہ اپنی شاندار تقریبات کی میزبانی کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ 2013 میں منعقد کی گئی ایک ایسی ہی تقریب میں، انہوں نے بالی وڈ کے دو بڑے ستاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو دوبارہ ملانے میں کردار ادا کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بابا صدیقی کو باندرہ میں ان کے بیٹے کے دفتر میں گولی مار دی گئی، انہیں تشویشناک حالت میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔بابا صدیقی پر تقریباً رات 9:30 بجے 2 سے 3 گولیاں چلائی گئیں اور فائرنگ کے سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔