عالیہ بھٹ نے اپنے مستقبل کے منصوبے بتادیے

Published: 13-10-2024

Cinque Terre

کیا بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ایک اور بچے کی پیدائش کےلیے تیار ہیں؟ جواب میں انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبے بتادیے۔31 سالہ عالیہ بھٹ نے 2022ء میں رنبیر کپور سے شادی کی اور اُسی برس پہلی بیٹی ’راہا‘ کا جنم ہوا، جو چند دنوں بعد 2 برس کی ہوجائے گی۔اداکارہ نے 2012ء میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، وہ فلمی دنیا میں 12 برس سے زائد کا دورانیہ گزارنے کے بعد اداکاری کے ساتھ فلمسازی بھی کررہی ہیں۔11 اکتوبر کو عالیہ بھٹ کی فلم جگرا ریلیز ہوئی ہے، اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو میں عالیہ بھٹ نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق کھل کر بات چیت کی۔جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ رنبیر کپور سے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کےلیے تیار ہیں؟جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ مجھے تو اس سے زائد کی امید ہے۔عالیہ بھٹ نے اعتراف کیا کہ وہ مستقبل میں مزید بچے چاہتی ہیں، وہ زیادہ سفر اور فلمیں بطور اداکار اور پروڈیوسر کرنا چاہتی ہیں۔