کل ڈی چوک پر پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال برقرار ہے، شعیب شاہین

Published: 14-10-2024

Cinque Terre

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ کل ڈی چوک پر پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال برقرار ہے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی۔اس سے قبل سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ کل ڈی چوک پر احتجاج کے معاملے پر پارٹی میں اختلاف رائے ہیں۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ان سمیت ایک رائے یہ ہے کہ پاکستان میں مہمان آئے ہوئے ہیں اس لیے ہمیں احتجاج ایک دو دن مؤخر کردینا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دوسری طرف رائے یہ ہے کہ احتجاج کا یہی درست وقت ہے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ ہمارے ساتھ کیا زیادتیاں ہورہی ہيں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جبکہ یہ جائز مطالبہ تھا۔