Published: 14-10-2024
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کی مبینہ خود کشی کی تحقیقات جاری ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق طالبہ کی موت گردن کی ہڈی ٹوٹنے سے ہوئی، طالبہ کی گردن پر رسی کا نشان واضح ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی مبینہ خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، لڑکی پانچویں سمسٹر کی طالبہ تھی، تعلق سیالکوٹ سے ہے۔خیال رہے کہ پنجاب یونیورسٹی آئی ای آر ڈپارٹمنٹ کی 23 سالہ طالبہ نے گزشتہ روز گرلز ہاسٹل نمبر 8 کے کمرہ نمبر 91 میں مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی۔ ہوسٹل وارڈن نے کمرےکا دروازہ توڑ کر دیکھا تو لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔