ہردیپ نجار قتل کی تحقیقات: بھارت کا کینیڈا سے ہائی کمشنر کو واپس بلانے کا فیصلہ

Published: 14-10-2024

Cinque Terre

بھارت نے سفارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا سے اپنے ہائی کمشنر اور اُن دیگر سفارتکاروں اور اہلکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں کینیڈا نے سکھ علیحدگی پسند ہردیپ نجار کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا ہے۔اِس صورتحال پر بھارتی وزارت خارجہ نے احتجاجاً نئی دہلی میں کینیڈا کے ناظم الامور کو بھی طلب کیا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکاروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مودی حکومت کو کینیڈا کی موجودہ حکومت پر بالکل اعتماد نہیں ہے۔ اِس لیے اُن سفارتکاروں کو واپس بُلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ہردیپ نجار کے قتل کے معاملے میں کینیڈا کے فیصلے پر بھارت جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے۔واضح رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے 18جون 2023ء کو قتل کردیا گیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے جی20 اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں انڈین ایجنٹس کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔