Published: 14-10-2024
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کی راولپنڈی سے ملتان منتقلی کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہوگا۔ ٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ پی سی بی ترجمان نے مزید کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی تھی جبکہ سیریز کا دوسرا میچ بھی اسی میدان میں کل سے شروع ہونے جارہا ہے۔