انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل اولی اسٹون نے شادی کرلی

Published: 14-10-2024

Cinque Terre

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش کرکٹر اولی اسٹون نے شادی کرلی۔ انگلش کرکٹر اولی اسٹون اپنی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں چھٹیاں لے کر انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر اولی اسٹون کی شادی کی تقریب کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ خیال رہے کہ اولی اسٹون کی پاکستان واپسی 16 اکتوبر کو شیڈول ہے، وہ کل سے شروع ہونے والے ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔