ڈپٹی کمشنر آفس میں روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے دفتر شہریوں کے مسائل و شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے‘ محمد عمیر

Published: 15-10-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے سے 11:30 تک اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر میں شہریوں کے مسائل و شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ انکی شکایات و مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر تیز رفتار کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انہیں ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔تمام ادارے عوامی مسائل کے حل کے لئے کمر بستہ ہیں۔ اس سلسلے میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت سماعت کی جانیوالی عوامی شکایات اور درخواستوں کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لیں اور اپنے دفاتر کے دروازے ان کے لئے کھلے رکھیں۔