Published: 15-10-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)چوہدری سجاد حسین Dig میرپور خاورعلی شوکت ssp میرپور عامر نوابی ایڈیشنل ایس پی میرپور شیخ عبدالرحمن ڈی ایس پی میرپور کی ہدایات کی روشنی میں پولیس چوکی جاتلاں کے انچارج شہزاد ملک نے ہمراہ Dfcنازک پریمی معاون ڈی ایف سی خرم شہزاد نبیل منیر عدیل حنیف و نفری کے کاروائیاں پہلی کارروائی میں مسمی اللہ دتہ ولد محمد شریف سکنہ سرائے عالمگیر کے قبضہ سے14بوتل انگلش شراب برآمد کر کیزیر استعمال موٹر سائیکل سمیت ملزم کو گرفتار کر کے پرچہ درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا دوسری کاروائی میں زین العابدین ولد اکبر علی سکنہ خانپور گجرات اور اس کی بیوی مسمات(ا ن)کے قبضہ سے 14بوتل انگلش شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر تفتیش کا آغاز کر دیا تیسری کاروائی میں ملزم علی شان ولد شبیر سکنہ سیلر ضلع بھمبر کے قبضہ سے 30 بور پستول معہ میگزین 5دانہ راؤنڈ برآمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا چوکی آفیسر جاتلاں نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر کاروائیوں کا عندیہ دے دیا ہے۔ عوام علاقہ جاتلاں نے پولیس کی کامیاب کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔