تھانہ ککرالی:پولیس مقابلہ‘ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ڈاکو گرفتار‘ دو ڈاکو فرار‘تلاش جاری ہے

Published: 15-10-2024

Cinque Terre

گجرات (چوہدری نصیر افضل سے)پولیس تھانہ ککرالی پر منڈاہڑ چوک کے قریب فائرنگ۔صبح سویرے 7 بجے بسلسلہ چیکنگ ناکہ پر کھاریاں کی جانب سے آنے والے بغیر نمبر پلیٹ ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر 3 مشکوک افراد کو رکنے کوشش کی تو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی اور جانب بھنڈ گراں بیلہ فرار ہو گئے جن کا تعاقب کیا گیا تو راٹھوڑی  بیلہ کے قریب دو کس موٹر سائیکل سے اتر گئے اور ایک کس موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا تلاش کرنے پر راٹھوڑی بیلہ سے ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں 9 ایم ایم پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔زخمی ڈاکو کا نام اور پتہ محمد ارشد ولد محمد اسلم قوم انصاری سکنہ جونیجو کالونی کلورکوٹ ضلع بھکر معلوم ہوا جبکہ پولیس تھانہ ککرالی کو دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری۔