Published: 17-10-2024
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر نے کہا ہے کہ وہ الحمدللّٰہ بحفاظت گھر پہنچ گئی ہیں۔اپنے بیان میں ماہنم کبیر نے دعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔اس سے پہلے رہنما تحریک انصاف مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ ان کی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کی اہلیہ کو گھر کے قریب سے اٹھا لیا گیا۔دو کاروں نے بھابھی کی گاڑی کو روکا اور زبردستی گاڑی سے باہر نکالا۔