ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں، سابق سیکریٹری پاسداران انقلاب

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

پاسداران انقلاب کے سابق سیکریٹری ابراہیم رُستمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں۔ روسی خبرایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابق سیکریٹری ابراہیم رُستمی نے اس دعوے کی تفصیل نہیں بتائی۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کے لیے مشرق وسطیٰ میں تاریخی صورتحال آچکی ہے۔جس کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے 39 اراکین نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ یہودی ریاست کی دھمکیوں کے تناظر میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت دی جائے۔ایران کا ڈیفنس ڈاکٹرائن سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے فتوی کے تحت ہے جس کے تحت نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی ممانعت ہے۔