Published: 17-10-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)فیصل آباد تھانہ سرگودھا روڈ پولیس کی کامیاب کاروائی۔پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ساجن گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد،پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے اے ایس آئی رانا ساجد محمود نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے ڈکیتی /راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ساجن گینگ کے 03 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 05 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ نقدی،موبائل فونز اور بکروں سمیت اسلحہ برآمد کر لیا ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران تھانہ سرگودھا روڈ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ھے۔