Published: 17-10-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی 260گرام چرس 10گرام کرسٹل آئس برآمد ملزمان گرفتارراجہ صداقت حسین SHO تھانہ پولیس کھوئیرٹہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد بشارت ولد محمد مالک، انعام قدیر ولد عبد القدیر ساکنان گوڑا بلیال کھوئیرٹہ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم محمد بشارت کے قبضہ سے 260 گرام چرس اور ملزم انعام قدیر کے قبضہ سے 10 گرام کرسٹل آئس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.مزید اہم انکشافات متوقع۔