Published: 17-10-2024
جھنگ(چوہدری بلال سے) جھنگ سرگودھا روڈ رسولپور لنک روڈ ماڑی گجراں والی تک کا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار کوئی پرسان حال نہیں ہے تفصیلات کے مطابق موضوع ماڑی گجراں والی لنک رسولپور سرگودھا روڈ جھنگ جو کہ مشہور و معروف سیاستدانوں سید فیصل صالح حیات اور صاحبزادہ محبوب سلطان کا حلقہ ہے جو کہ عرصہ کئی سالوں سے انتہائی خشتہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ھے یہ لنک روڈ جو کہ موضع ماڑی گجراں والی تک جاتا ھے جسکا تقریباً 2 کلو میٹر کا فاصلہ بنتا ھے اس موضع میں گورنمنٹ گرلز سکول بھی موجود جہاں دور دراز سے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرنے کیلئے اس انتہائی خطرناک روڈ سے گزر کر آتے ہیں ہیں اور جاتے ہیں یہ لنک روڈ نہر کے بلکل ساتھ سیگزرتا ھے جو جگہ جگہ سے ٹوٹ چکا ھے اور نہر کے پانی کے کی وجہ سے روڈ کے مختلف جگہوں پر کٹا? بن گئے ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں اس لنک روڈ پر کئی حادثے رونما بھی چکے ہیں خاص طور رات کی تاریکی میں یہ روڈ بہت ھی خطرناک ھے اور حادثے کا سبب بنتا ھے رات کو گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ اور کٹا? کی وجہ سے روڈ سے اتر کر نہر میں جا گرتی ہیں خاص طور پر رات کو آنے والے انجان مہمانوں کیلئے حادثے کا سبب بنتا ھے جن کو راستے کے کٹا? یا ٹوٹ پھوٹ والے حصے کا علم نہیں ھوتا اور حادثے کا شکار ھو جاتے ہیں اور وہ اس روڈ سے گزر کر اس حلقہ کے سیاستدانوں کو جو جھنگ کی پہچان ہیں دعائیں دیتے ہیں ماڑی گجراں والی ایک کثیر تعدادی آبادی والا موضع ھے لوگ گزرتے وقت موٹرسائیکل سے سلپ ھوکر کٹا? میں جا گرتے ہیں اور زخمی ھو جاتے ہیں یہ ایک تکلیف دہ مسئلہ ھے جس کا حل فوری اور وقت کی اہم ضروت ھے ماڑی گجراں والی کے رہائشیوں نے کہا ھے کہ تمام سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں اور جھوٹے وعدے وعید اور کھوکھلے نعرے لگا کر کے چلے جاتے ہیں مگر کسی نے بھی اس مسئلہ کو حل کرنے اور روڈ کو تعمیر کروانے کی کوشش نہیں کی جو کہ اس علاقے والوں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ھے ماڑی گجراں کے رہائشیوں نے مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب۔ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر اور ایکسئین ھائی وے جھنگ سے اپیل کی ھے کہ وہ ذاتی اور خصوصی طور پر دلچسپی لیتے ھوئے انسانی ھمدردی کے تحت اس دو کلو میٹر کے لنک روڈ کی تعمیر کروائیں تاکہ حادثات کا خاتمہ ھو سکے اور لوگوں کی مشکلات کم ہو کر آسانیاں پیدا ھو سکیں