ڈڈیال پولیس کی کاروائی‘ 3 ملزمان گرفتار‘12 بوتل شراب‘ دو بندوق بارہ بور اور ایک پستول برآمد

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

ڈڈیال(بلال ظفرنوشاہی سے) ڈڈیال پولیس کی کاروائی، 3 ملزمان گرفتار، 12 بوتل شراب، دو بندوق بارہ بور اور ایک پستول برآمد،ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راشد حبیب کے مطابق، ڈڈیال پولیس کی مختلف ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 12 بوتل شراب، دو بندوق بارہ بور، ایک پستول 30 بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، بائی پاس روڈ پر کاروائی کے دوران ملزم محمد علی ساکنہ چھمبی گجراں کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 12 بوتل شراب برآمد کرکے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، دوسری کاروائی کے دوران ملزم اکبر شاہ ساکنہ بہاری کے قبضہ سے غیر قانونی دو بندوق بارہ بور جبکہ سنڈل کراس میں کاروائی کرتے ہوئے مشہور ڈرگ ڈیلر افتخار عرف کھارو کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ پستول 30 بور معہ دو میگزین 10 دانہ روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیوں میں ڈڈیال پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ارشد، تفتیشی افسران طاہر محمود، محسن رضا، DFCs نصیب احمد، طاہر عباس، یاسر محمود، ملک نوید محمود، ندیم اختر، نصیر احمد شامل تھے۔