تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں پولیس مقابلہ 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)فیصل آبادتھانہ ساندل بار کے علاقہ  میں پولیس مقابلہ 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار‘03کس مسلح ڈاکوؤں نے بائی پاس کے ق ریب شہری کے ساتھ واردات  کی اورفرار ہو گئے اطلاع ملنے پر ڈولفن فورس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے ڈولفن فورس پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی۔وقوعہ کی اطلاع موصو ل ہوتے ہی  ایس پی اقبال ڈویژن،ڈی ایس پی صدر،ایس ایچ او ساندل بار،ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے ڈاکوؤں کا گھیراؤ کر کے گرفتار ی دینے کا کہا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد محتاط انداز سے آگے جا کر چیک کیا تو 3 کس ڈاکو زخمی حالت میں پائے  گئے۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1راہ گیر ضیاء اللہ زخمی ہو گیا زخمی ڈاکوؤں اور راہ گیر کو برائے علاج معالجہ ہسپتال میں منتقل کر دیا۔زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ثمر عرف ثمری،فیصل عباس معہ 1 کس ڈاکو کی شناخت کی جا رہی ہے۔گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سیچھینی گئی موٹر سائیکل 01عدد، 02عدد پسٹل 30بور اور 07میگزین معہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ ڈاکوسابقہ ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں