چناب کالج جھنگ میں سالانہ تیراکی مقابلوں کا انعقاد

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)چناب کالج جھنگ میں سالانہ تیراکی مقابلوں کا انعقاد، احتشام الرحمن سال کے بہترین تیراک قرار جھنگ چناب کالج جھنگ میں سالانہ تیراکی مقابلوں 2024کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر وچیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ محمد عمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر چناب کالج جھنگ کے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل (ر) اعظم مقبول صدیقی، مختلف ونگز کے ہیڈ ماسٹرز، سٹاف ممبران، انتظامی حکام اور طلبا بھی موجود تھے۔سالانہ تیراکی مقابلہ 2024 ایکویٹک سینٹر چناب کالج جھنگ میں منعقد ہواجس میں مجموعی طور پر 14 سنسنی خیز ایونٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں جونیئر سے سینئر تک کے تیراکوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر شاندار کارکردگی کی بنیاد پرمحمد احتشام الرحمان گوہر کو سال کا بہترین تیراک (سینئر) قرار دیا گیا جبکہ زین سکندر نے بہترین تیراک (جونیئر) کا خطاب حاصل کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنروچیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ محمد عمیر نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور انہیں شاندار کارکردگی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے مذکورہ ایونٹ کے پروقار انعقاد پر چناب کالج جھنگ کی انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔