اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ، یو اے ای نے عمان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

Published: 19-10-2024

Cinque Terre

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹی20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عمان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔العامرات میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے عمان کی طرف سے ملا 151 رنز کا ہدف 5 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔یو اے ای کے سید حیدر 44 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ تانش سوری نے 33 رنز بنائے جبکہ باسل حمید اور نیلانش کیسوانی نے 19، 19 رنز اسکور کیے۔میچ میں عمان کی جانب سے عامر کلیم اور مہران خان نے 2، 2 وکٹیں لیں۔عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 150 رنز بنائے، کپتان جتیندر سنگھ 54 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں عامر کلیم کے 32 اور محمد ندیم کے 20 رنز شامل تھے۔یو اے ای کی جانب سے محمد جواد اللّٰہ اور محمد فاروق نے 3، 3 وکٹیں لیں۔