Published: 19-10-2024
جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام 41 ویں مڈ کئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد کا ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ضلع جھنگ کا مطالعاتی دورہ، ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے پولیسنگ اور انتظامی امور کے حوالے سے آگاہ کیا، ڈی پی او نے کرائم کنٹرول سٹریٹیجی، اور جدید ٹیکنالوجی سے حاصل کردہ نتائج کے بارے میں مفصل بریفنگ دی، اس موقع پر کورس کے شرکاء افسران نے خدمت مرکز، تحفظ سنٹر اور میثاق سنٹر کا وزٹ بھی کیا۔41 ویں مڈ کئیر منیجمنٹ کورس کے افسران نے جھنگ پولیس کی انسداد جرائم کے حوالے سے موثر حکمت علی کو بھی سراہا۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کورس کے شرکاء کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔