پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے، فیصل واوڈا

Published: 20-10-2024

Cinque Terre

سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا، نمبرز 224 سے آگے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کی سب سے بڑی خبر، پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بلاک کو ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔ سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بکاؤ بھگوڑے پھر سے بائیکاٹ کر کے بھاگ گئے ہیں۔ یہ سب پلان کا حصہ تھا، قوم کو پتہ ہونا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن تھی تو کم از کم اس ترمیم کیخلاف ہی ووٹ دے دیتی۔