گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی منصوبہ بندی، بھارت جلد تحقیقات مکمل کرے، امریکا

Published: 22-10-2024

Cinque Terre

امریکا میں مقیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارت سے جلد تحقیقات مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی حکام نے اس حوالے سے اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا اور کہا امریکا حتمی نتیجے پر پہنچنے تک مطمئن نہیں ہوگا۔ امریکی محکمہ انصاف نے سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام پر سابق را افسر وکاس یادو پر فرد جرم عائد کی تھی۔ بھارتی وفد نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کیا تھا اور اپنی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔