ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ، ہانگ کانگ نے افغانستان اے کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

Published: 22-10-2024

Cinque Terre

ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ میں ہانگ کانگ نے افغانستان اے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ایشیا کپ کے 9ویں میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے 132 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ال ایمریٹ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے افغانستان اے نے بیٹنگ کی اور ٹیم آخری اوور میں 131 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔صدیق اللّٰہ اتل نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، کریم جنت نے 21 اور نعمان شاہ نے 20 رنز بنائے۔ہانگ کانگ کے انس خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 12 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ہانگ کانگ نے 132 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نزاکت خان نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر حیات نے 39 رنز بنائے۔