Published: 22-10-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف سے)نواب ناصر خان سیال ایکس ڈی پی او کی گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاسی و سماجی امور کے حوالہ سے اہم ملاقات کی گی۔نواب ناصر سیال کا ہمارے میڈیا کے ذمہ داران سے انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جھنگ کی بد قسمتی کبھی اس کو سیاسی لوٹے ملے تو کبھی نکمے نکھٹو سیاسی جن نے کبھی کسی سیاسی کے نام پر ووٹ لیا تو کبھی کسی سیاسی اگر ان کی ذاتی حلقہ میں کاموں کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو صفر سے بھی نیچے منفی پوائنٹ ہے۔الیکشن کے دوسرے دن یہ لوگ اپنا آبائی گھر چھوڑ کر لاہور یا اسلام آباد اپنے ڈیرے جما لیتے ہیں بلکہ ان بڑے شہروں سے بھی جی نہ بھرے تو غیر ملک کے وزٹ پر چلے جانا ہمراہ اپنے فیملی ممبران انکا شیوہ بن گیا ہے۔لیکن میں اپنے حلقہ کی عوام کی اس روش پر بہت ہی خوش ہوں کہ اب ان کو کافی حد تک پتا چل گیا ہے کون ان کا حقیقی معنوں میں سیاسی ترجمان ہے اور میں ہمیشہ اپنے حلقہ کی عوام کی ترقیاتی کاموں کی جنگ ان کے دست بازو ہو کر لڑتا رہوں گا۔