Published: 22-10-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف سے)محکمہ فوڈا تھارٹی کی غفلت کی بنا پر ضلع جھنگ میں مضر صحت ملاوٹی اشیائے خوردونوش کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے بڑے سپر سٹورز کریانہ سٹورز غیر معیاری اور ایکسپائر اشیاء سے بھرے پڑے ہیں لیکن محکمہ کو دکھائی نہیں دیتے چائے مصالحہ جات بیسن شہد مرچ آٹا مضر صحت غیر معیاری بسکٹس ٹافیاں گلی محلوں میں سر عام فروخت کی جا رہی ہیں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کے ناسور فائدے کے لئے عوام کی جانوں کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں لیکن انہیں کوئی لگام دینے والا نہیں ایسی اشیاء کھانے سے شہریوں میں پیچیدہ امراض پھیل رہی ہیں جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کا عملہ محض چند ہوٹلز بیکرز چیک کرکے خانہ پری کرتا ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جھنگ میں غیر معیاری ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے اور محکمہ فوڈ اتھارٹی جھنگ کو متحرک کیا جائے تا کہ عوام کو خالص اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔