Published: 22-10-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیوروچیف سے)جھنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا ایکشن، دو ڈکیت گینگ کے چار ممبران سمیت قتل میں مطلوب پانچ اشتہاری مجرمان گرفتار‘سرچ آپریشن کے دوران شورکوٹ پولیس نے دو ڈکیت گینگ کے چار ممبران گرفتار کر لئے۔ ملزمان کے قبضہ سے چار عدد پسٹل اور دس لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد‘ قتل کے مقدمے میں مطلوب پانچ اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے شورکوٹ پولیس کو شاباش،مزید کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جرائم کی بیخ کنی کیلئے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں غیر معمولی گشت کو جاری رکھا جائے، ڈی پی او۔