میر پور:۔ 1 کلو 930 ویڈ‘ 1 کلو 50 گرام چرس‘ گاڑی ضبط

Published: 22-10-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) میرپور پولیس کا منشیات فروشوں  اور بدوں رجسٹریشن افراد کے خلاف آپریشن جاری، 1 کلو 930 ویڈ، 1 کلو 50 گرام چرس، گاڑی ضبط۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلام گڑھ کی حدود میں آپریشن، بدوں رجسٹریشن 65 افراد گرفتار، پلازہ ملکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نیشنل ایکشن پلان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ تھانہ پولیس تھوتھال نے شوکت اسکیم میں کاروائی کرتے ہوئے گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی کی تلاشی لی جس سے کالے رنگ کے بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی  1 کلو 930 ویڈ برآمد کر لی گئی۔پولیس نے گاڑی کو ضبط کر لیا۔ ملزم سیف احمد کی گاڑی کی ٹکر سے دو روز قبل ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا تھا۔ ملزم کی تلاش کے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ تھانہ پولیس ڈڈیال نے کاروائی کرتے ہوئیمنشیات فروش شہزاد کے قبضے سے 1 کلو 50 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تھانہ اسلام گڑھ کی حدود میں مختلف مقامات پر کومنگ آپریشن کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر 65 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مالکان کے خلاف بھی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں  اس حوالہ سے ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نیکہا کہ میرپور پولیس منشیات جیسی لعنت سے ضلع میرپور کو پاک کرنے کا عزم رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں بلا کسی تفریق و تخصیص کے کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ غیر مقامی/غیر ریاستی اشخاص کے خلاف بھی کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ احتساب کے نظام کو موثر بناتے ہوئے پولیس کے اندر موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔