Published: 22-10-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیوروچیف) بھکر سے تبدیل ہو کر آنے والے نئے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر نے آج اپنا چارج لے لیا تفصیلات کے مطابق بھکر سے تبدیل ہو کر آنے والے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر نے آج باقائدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے دفتر پہنچ کر چارج رپورٹ بھرنے کے فوری بعد انہوں نے اپنے آفس میں تمام محکموں کے ہیڈز سے تعارفی میٹنگ کی اور تعارف کے بعد اپنے مختصر خطاب میں انہوں کہا میں ٹیم ورک کا قائل ہوں آپ سب میری ٹیم کا حصہ اور میرے بازو ہیں آپ کے تعاون اور کوششوں کے بغیر ضلع کی تعمیر و ترقی ناممکن ہے اُمید ہے کہ آپ سب پبلیک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے انشااللہ جھنگ کو پنجاب کا ماڈل ضلع بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس کی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے اور انشاللہ 24/7 کام کیا جائے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام مُعاملات کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مُعاملات کو دیکھنا اور چیک کرنا میری اولین ترجیع میں شامل ہے ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال اور ادویات کی فراہمی اور ہسپتال کی صفائی کے ساتھ ساتھ انکی خدمت کے سلسلہ میں تمام معاملات کو میں خود مانیٹر کروں گا اور اُمید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحبان مجھے کسی شکایت کا موقعہ نہیں دیں گے کیونکہ مریضوں کی بروقت خدمت اور بہتر دیکھ بھال ہم سب کے فرائض منصبی میں شامل ہے اور اس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی میں آج سے ہی ہسپتال کے سرپرائز وزٹ کیا کروں گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایک رات میں بار بار ویزٹ کروں لہزا تمام ڈاکٹر صاحبان اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ موقعہ پر اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں حاضر نہ رہنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی مزید انہوں نے مونسیپل کمیٹی کے افیسران سے بھی کہا کہ آج کے بعد شہر کی حدود میں مجھے کسی جگہ دیوار پر وال چاکنگ نظر نہ آئے وال چاکنگ کی موجودگی کی صورت میں زمہ داران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف میں کاروائی کروں گا۔