Published: 22-10-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ،شیخ عرفان حیدر ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے باہمی تعاون سے خواتین کا رجسٹریشن اور ان کے بچوں کے تعلیمی وظائف کی رجسٹریشن کا کیمپ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 250 نانگا امرانہ میں منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے اپنی رجسٹریشن کروائی یہ کیمپ جرنلسٹ یونین آف پاکستان کے ضلعی صدر صحافی شیخ عرفان حیدر ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کی خواہش پر لگایا گیا خصوصی کاوش مسرت ریاض جعفری کی تھی اس کیمپ میں نادرا فیلڈ ٹیم کے ڈی یوز جن میں زولقرنین حیدر ہمراہ اپنی ٹیم کے رجسٹریشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی نے کہا کہ میڈم روبینہ خالد چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان،علی اصغر ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی پاکستان اور ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدائت کے مطابق مستحق اور نادار خواتین کو ان کی دہلیز پر رجسٹریشن کا سلسلہ انشاء? جاری رہے گا شیخ عرفان حیدر نے این سی ایچ ڈی اور بی آء ایس پی کا شکریہ ادا کیا جن نے جھنگ سے 36 کلومیٹر دور چک نمبر 250 نانگا امرانہ تحصیل و ضلع جھنگ میں آکر خواتین کو ان کی دہلیز پر مستفید کیا اس کیمپ میں تقریبا 220 عورتوں نے اپنا اور اپنے بچوں کا اندراج کروایا۔