Published: 23-10-2024
جھنگ: (چوہدری بلال خان سے) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی سربراہی میں ضلع بھر کے انچارج چوکیات کی میٹنگ‘ مایوس کارکردگی پر انچارج چوکیات کی سخت سرزنش، شوکاز نوٹسز جاری، کرائم کنٹرول کے حوالے سے سخت ہدایات جاری‘ڈی پی او کیپٹن (ر) بلا ل افتخار کیانی نے کہا ہے کہ رابری، موٹر سائیکل چوری اور مویشی چوری کے خلاف کاروائیوں کے نتائج نظر آنا چاہئیں، وارداتوں کے اضافے کو متعلقہ پولیس افسر کی نااہلی اور مجرمانہ خاموشی سمجھا جائے گا منشیات کا زہر بیچنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر غیر معمولی کاروائیاں کی جائیں‘ریڈ کے دوران حفاظتی اقدامات کا خاص خیال رکھا جائے، بیرون اضلاع ریڈ کیلئے ضابطے سے تجاوز ہرگز نہ کیا جائے‘ بالخصوص عورتوں اور بچوں کے متعلق جرائم کے خلاف کارروائی میں تاخیر ہرگز نہ برتی جائے‘پولیس کے دفاتر مظلوم اور متاثرہ شہریوں کی پناہ گاہیں ہیں، ٹاؤٹ حضرات کے ڈیرے نہیں، ٹاؤٹ چوکیات میں نظر نہ آئیں۔