ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر میں شہریوں کی شکایات و مسائل کو سنا‘ ازالہ کیلئے احکامات جاری

Published: 23-10-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر میں شہریوں کی شکایات و مسائل کو سنا اور ان کے ازالہ کیلئے محکموں کو احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ انکی شکایات و مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر تیز رفتار کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انہیں ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔تمام ادارے عوامی مسائل کے حل کے لئے کمر بستہ ہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لیں اور اپنے دفاتر کے دروازے ان کے لئے کھلے رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے سے 11:30 تک اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر میں شہریوں کے مسائل و شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے