اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ، سلمان میں ہے، باقی سب بناوٹی ہے، ارشد وارثی

Published: 25-10-2024

Cinque Terre

نامور بھارتی اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ اور سلمان میں ہے، اسٹارڈم اب قدرتی نہیں رہا، باقی سب بناوٹی ہوگیا ہے۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں اسٹارڈم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارڈم کے پیچھے بھاگنا اب بےسود ہے، یہ سب اب خود کا بنایا ہوا وہم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میرے نزدیک دلیپ کمار، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان حقیقی معنوں میں اسٹارڈم رکھتے ہیں، انہیں اپنی پہچان کروانے کیلئے سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا، “وہ پلیٹ فارم جو اداکاروں اور تخلیقی لوگوں کو واپس لایا وہ او ٹی ٹی ہے۔ باقی سب پلیٹ فارمز کا اثر و رسوخ خود سے تیار کردہ ہے۔ اس میں کوئی ٹیلنٹ نہیں، میں ان کے کاموں کی تعریف کرتا ہوں لیکن بدقسمتی سے یہ دیرپا نہیں ہے۔”