Published: 25-10-2024
جھنگ(چوہدری بلال سے)ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر ٹاؤٹ مافیا کے خلاف پولیس کا بدستور ایکشن جاری ہے۔ رسہ گیری اور چوری میں ملوث اسلم خان نامی ٹاؤٹ کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ اٹھارہ ہزاری میں مقدمہ درج انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ٹاؤٹوں کی تھانوں میں رسائی سختی سے روکی جا رہی ہے‘ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ ٹاؤٹ مافیا اور منشی کٹھ جوڑ کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ٹاؤٹوں کی سرپرستی کرکے متاثرہ شہریوں کو خوار کرنے والے کسی پولیس آفیسر کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔