عالمی یوم پولیو کے موقع پر جھنگ کے روٹیرین کی جانب سے ورلڈ پولیو ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Published: 25-10-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال سے)عالمی یوم پولیو کے موقع پر جھنگ کے روٹیرین کی جانب سے ورلڈ پولیو ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا مقررین کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ قریب ہے ہمیں مل کر اسکے خاتمہ کیلئے کوششیں کرنی ہونگی جھنگ ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر روٹری کلب جھنگ سینٹرل کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول شہنی والہ جھنگ شہر میں پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ذوالقرنین حیدر جگر (صدر روٹری کلب جھنگ سنٹرل) ملک الطاف حسین سیکریٹری روٹری کلب جھنگ سنٹرل، عبدالواحد خان، چودھری انصر، ملک شاہد نور، جرنلسٹ ریاض شاہد سمیت عملہ محکمہ صحت، پرنسپل ادارہ ہذا ندیم ساجد، اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر روٹیری جھنگ ذوالقرنین حیدر جگر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو اپنا عملی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ پولیو کے دو قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں، شہری قومی فریضہ کے طور پر پولیو ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پاکستان میں پولیو کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔ والدین سے اپیل ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ اس موقع پر ننھے طلباء میں کلر پنسلیں، کاپیاں اور جیومیٹری بکس بھی گفٹ کیے گئے جبکہ تقریب کے اختتام پر پولیو سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔