Published: 26-10-2024
چکسواری(بلال ظفر نوشاہی سے) ایس ایس پی میر پور خاور علی شوکت کی ہدایت پر ڈی ایس پی ڈڈیال عنصر علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او چکسواری عبدالقدوس شاہد معہ اے ایس آئی جمیل احمد‘ ہیڈ کانسٹیبل جاوید اقبال‘ڈی ایف سی امجد شاہ معہ نفری تھانہ کاروائی کرتے ہوئے چکسواری و اسلام گڑھ کی حدود میں حالیہ دنوں ڈکیتی گروپ کو ٹریس کرتے ہوئے گروپ کے سرغنہ مسمی محمد شبیر کو چکسواری سے گرفتار کیا گیا۔ جس کے انکشاف پر گروپ میں شامل خاتون مسمات ”ر“ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ڈکیت گروپ کے ایک رکن مسمی محمد بلال کو چکسواری پولیس نے پنڈ دادل خان پنجاب سے گرفتار کیا۔ ملزمان سے دوران تفتیش مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوی رقم‘ موبائل فون اور 07 عدد موٹر سائیکلز برآمد کیے گئے۔ ملزمان سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا پسٹل اور نقاب اور دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔