Published: 27-10-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) ایس ایچ او تھانہ سٹی امتیاز شوکت کی سربراہی میں گزشتہ رات کلیال دھوبی کی دکان سے تالے توڑ کر 20 سوٹ زنانہ ما لیتی 75 ہزار اور ملت ہوٹل کے ساتھ سگریٹ کی دکان کے تالے توڑ کر 20ہزار نقدی چوری کرنے والا ملزم احمد یاسین ولد محمد یاسین قوم ارائیں ساکن ڈی ون میر پور کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم مذکور کی نشاندہی پر 20 سوٹ زنانہ مالیتی 75 ہزار اور 20 ہزار نقدی برامد کیے گئے ہیں ملزم کی گرفتاری اور مال مسروقہ نقدی کی برآمدگی کے سلسلہ میں ابرار حسین شاہ تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل کا نمایاں رول ہے دوسری کاروائی میں تھانہ تو تھال کے مقدمہ علت 40/24 مورخہ 28 جنوری سال 2024 میں ڈکیتی کا موبائل خریدنے والا ملزم نور اغا ولد مالم قوم پٹھان ساکن افغانستان حال بی ون میرپور کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم مذکور سے سرقہ بالجبر کی واردات میں چھینا گیا فون مالیتی 55 ہزار برامد ملزم کے خلاف 412 اے پی سی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع