جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلیے

Published: 28-10-2024

Cinque Terre

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام مانگ لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن سے دو، دو ارکان کے نام طلب کیے گئے ہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 4 ارکان جوڈیشل کمیشن کے رکن مقرر ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز تقرر کے کمیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر جوڈیشل کمیشن پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ منظور کی، کمیشن میں حزبِ اختلاف کی نمائندگی کے لیے 2 ناموں کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہو گا۔سیاسی کمیٹی کے فیصلے کو توثیق کےلیے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کے لیے بانی پی ٹی آئی کو بھیجا جائے گا۔