آسٹریلیا میں کبھی نہیں جیتے لیکن تاریخ بدلے گی، کپتان محمد رضوان

Published: 28-10-2024

Cinque Terre

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کبھی نہیں جیتے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا رہے گا، تاریخ بدلے گی۔محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی، بھارت میں ورلڈکپ اور اولمپکس ٹائٹل اُن کے وژن کا حصہ ہیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ بس قوم ڈرے نہیں کہ ہم ہار جائیں گے، مثبت سوچے۔وائٹ بال فارمیٹ کی کپتانی ملنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کپتانی اعزاز اور ایک چیلنج ہے۔ کبھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی لیکن وہ یہ ذمے داری اچھی طرح نبھائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کپتانی سے مستعفی ہوگئے تھے۔