تھلاپتی وجے نے اپنی پہلی سیاسی تقریر میں کیا کہا؟

Published: 28-10-2024

Cinque Terre

بھارت کےمہنگے ترین اداکار نےفلم نگری چھوڑ کر خود کو سیاست کیلئے وقف کردیا۔50 سالہ تھلاپتی وجے نے 10 سال کی عمر میں فلم ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 40 سال اداکاری کی دنیا میں دھوم مچائی، وہ ایک فلم کے 275 کروڑ تک چارج کرتے ہیں۔گزشتہ روز ریلی میں تھلاپتی وجے نے اپنا سیاسی رخ پیش کیا اور سیاستدان دن کی طرح تقریر کی اور تامل فلموں میں کام کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ سیاست میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کےلیے فلم انڈسٹری چھوڑ دی ہے، وہ اپنی آخری چند فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔تھلاپتی وجے نے مزید کہا کہ میں کیریئر کے عرج پر فلم نگری سے کنارہ کشی کرلی، میں یہاں آپ کے اعتماد کے ساتھ، آپ کے وجے کے طور پر موجود ہوں۔رواں برس ستمبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں، جنہوں نے اپنی فلم تھلاپتی 69 کے لیے275 کروڑ لیے تھے۔تھلاپتی وجے کو ابتدائی طور پر فلم انڈسٹری میں شمولیت پر تنقید کا سامنا رہا ہے، انہیں بتایا گیا کہ چہرہ اچھا ہے نہ اُن کی شخصیت پرکشش، انداز بھی بہتر نہیں، بال اور چال بھی اچھی نہیں۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مجھے ہر طرح سے شرمندہ کیا، لیکن ان کی تنقید نے میرا حوصلہ پست نہیں ہونے دیا، میں نے سخت محنت کی اور سب کو غلط ثابت کردیا۔