مادھوری کیساتھ ڈانس کے دوران گرنے پر ودیا بالن کا ردعمل

Published: 28-10-2024

Cinque Terre

نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کے دوران گرنے کے واقعے پر ودیا بالن کی جانب سے ردِ عمل سامنے آگیا۔ انہوں نے واقعے کے بعد کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔ مشہور بھارتی اداکارہ ودیا بالن اپنی بہترین اداکاری اور پروفیشنلزم کےلیے جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بھول بھلیاں 3 کی ٹیم کے ساتھ ممبئی کے رائل اوپرا ہاؤس میں گانے ’امی جے تومار 3.0‘ کی لانچنگ کے دوران مادھوری ڈکشت کے ساتھ اسٹیج پر براہ راست پرفارم کیا تھا۔ اس دوران ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ اسٹیج پر گر گئیں، تاہم ودیا نے اب اس واقعے کے بعد کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ودیا بالن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ڈانس ریہرسل اور میک اپ روم کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ ’دی شو مسٹ گو آن‘ سنا تھا، اب نبھا بھی لیا۔‘‘ انہوں نے اسٹیج پر مادھوری ڈکشت کے ساتھ پرفارم کرنے کو اپنے خواب کی تکمیل قرار دیا تھا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں پرفارمنس کے دوران گرنے پر حوصلہ دیا۔ودیا نے مزید بتایا کہ یہ ان کا 12 سال بعد پہلا لائیو اسٹیج پرفارمنس تھا۔