Published: 29-10-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیوروچیف)کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف ملک بھر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی ریلی ضلع کونسل آفس سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی نے کی۔ ریلی میں محکمہ پولیس سمیت دیگر ضلعی محکموں کے افسران، ملازمین،میڈیا، طلباء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے شرکاء ریلی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قومی پرچم اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی کے دوران بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف،کشمیر بنے گا پاکستان،آزادی کشمیر ناگزیر کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم، وحشیانہ جبر و تشدد کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔خرم شہزاد بھٹی پاکستانی قوم کا ہر فرد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہونے تک کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمیر میں بہنے والا خون راہیگاں نہیں جائے گا کشمیر کی آزادی کا سورج ضرورطلوع ہوگا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقوامِ عالم سے پو زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے عملی اقدام کرے۔ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔