Published: 29-10-2024
جھنگ(چوہدری بلال بیوروچیف) جھنگ محلہ مصطفی آباد کچا ملتان روڈ نزدگلی مہدی سٹریٹ جھنگ صدر منتظرمہدی بیوروچیف روزنامہ بول پاکستان کی زیرسرپرستی آنکھوں،معدہ،جگر،اور شوگر،میں مبتلا مستحق مریضوں کیلئے ایک روزہ تیسرا فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ لگایا گیا۔جس میں جھنگ کے ماہر ڈاکٹرز نے اپنی خدمات سرانجام دی فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ میں ماہر امراض معدہ جگر اور شوگر ایم بی بی ایس اسپیشلسٹ ڈاکٹر سیف الرحمن اور ماہر امراض چشم اسپیشلسٹ ڈاکٹر مہر رفعت عباس نے تقریبا 200 مریضوں کا مفت چیک اپ اور فری ادویات فراہم کی۔جبکہ رعایتی قیمتوں پر نظر کی عینکیں بھی دی گئیں۔اس موقع پر عرفان حیدر سیال بیورو چیف دنیا نیوز جھنگ،شیخ عبد الرحمن،رانا محمد عمران،قصیر عباس،طیب محمود،فصیل بھائی،علی رضا،کاشف مہدی،نوازش مہدی،تنصیر حیدر،منظر عباس اور اہلیان علاقہ نے انتظامیہ فری کیمپ کے احسن اقدامات کو سراہا جبکہ منتظرمہدی بیوروچیف بول پاکستان کا کہنا تھا کہ اس فری کیمپ کا مقصد مستحق ونادار مریضوں کو انکے گھر کی دہلیز پر فری چیک اور فری ادویات مہیا کرنا تھا قابل ڈاکٹرز نے جو خدمات سرانجام دی ان کا دل سے شکر گزار ہوں جبکہ عوام الناس کی سہولت کیلئے آئندہ بھی فری کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا۔