ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات‘ ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی

Published: 29-10-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ محمود الحسن نے سکول ٹائم میں شہر کے اہم ڈیوٹی پوائنٹس ایوب چوک، نواز چوک، ریلوے پھاٹک گوجرہ روڈ، ریلوے پھاٹک دارالسکینہ روڈ‘کی ٹریفک ڈیوٹی چیک کی ڈیوٹی پر موجود انچارج و ٹریفک سٹاف کو ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیا اور ہائی الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی حکم دیا کہ ٹریفک کے بہاؤ و روانی میں خلل یا روکاوٹ برداشت نہیں ہو گی۔مزید ناجائز تجاوزات و رونگ پارکنگ جو ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں۔