ملک کے دوسرے شہروں کی طرح آج جھنگ میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

Published: 29-10-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) ملک کے دوسرے شہروں کی طرح آج جھنگ میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا تفصیلات کے مطابق آج 28 نومبر کو جھنگ میں پانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال میں ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کا مہم کا افتاح کیا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا  انشااللہ اس پانچ روزہ مہم میں پانچ لاکھ اسی ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جایں گے اس پولیو مہم میں ہیلتھ کے افیسرز اور تمام سٹاف کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ضلع جھنگ کے ہسپتالوں تمام لاری اڈوں ریلوے اسٹیشنوں بازاروں سمیت تمام پبلیک مقامات پر اور گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو مفت پولیو کے قطرے پلایں گی ڈپٹی کمشنر جھنگ نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ننھے بچوں کو پولیوں کے دو بوند قطرے پلا کر اس قومی فریضہ میں ہمارا ساتھ دیکر اپنے پھول جیسے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچا سکتے ہیں آج پولیو کے افتتاح کے پہلے دن ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور بس اسٹینڈ سمیت بہت سی جگہ پر پولیو ٹیموں کو چیک کیا اور پولیو سٹاف اور ہیلتھ کے دیگر افیسران کو موقعہ پر ہدایات دیں۔